Menu
تمام عیسائیوں کا مشترک ایجنڈا
از: ڈاکٹر اسرار احمدؒ
رومن کیتھولک اور پروٹسٹنٹس کا آپس میں خواہ کتنا ہی مذہبی اختلاف ہو ‘اور فرانس اور جرمنی کا سیاسی اور عسکری اعتبار سے امریکہ سے کتنا ہی اختلاف ہو ‘ایک چیز پر وہ متفق ہیں۔ ایک تو یہ کہ انہوں نے پورے فلسطین کو مسلمانوں سے آزاد کرانا ہے اور دوسرے یہ کہ ان کے نزدیک مسلمانوں کے دماغ میں جو یہ خناس پیدا ہو گیا ہے کہ ہمارا ایک نظام ہے جس کو ہم قائم کریں گے‘ اس خناس کو واش آؤٹ کرنا ہے۔ اس پس منظر میں اب آپ ایک بات سوچئے! بہت اہم بات ہے۔ امریکی مفکرین کہتے ہیں:

".We are not against Islam, we are not going to war against Islam, we want a war within Islam"
اس کا کیا مطلب ہے ؟ درحقیقت اسلام دو ہیں۔ اسلام کا ایک مذہبی تصور ہے کہ مسلمان ایک خدا کو مانتے ہیں‘ اُس کی نماز پڑھتے ہیں‘ اُس کے حکم پر روزے رکھتے ہیں‘ اُس کے حکم کے مطابق حج و عمرہ کرتے ہیں‘ جن کو اللہ توفیق دے وہ زکوٰۃ بھی دیتے ہیں۔ ان کے کچھ عقائد ہیں ‘ کچھ تقاریب ہیں‘ عیدیں ہیں‘ یعنی عید الاضحی اور عید الفطر ۔ پھر ان کے کچھ سماجی رسوم و رواج ہیں۔ بچہ پیدا ہوتا ہے تو عقیقہ کرتے ہیں‘ شادی کرنی ہو تو نکاح ہوتا ہے اور کسی کے مر جانے پر اسے جلاتے نہیں بلکہ دفن کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ شراب نہیں پیتے‘ سور نہیں کھاتے۔ یہ مذہب ہے۔ جبکہ ایک اسلام ہے بطورِدین۔ اس کا ایک سیاسی نظام ہے‘ ایک معاشی نظام ہے‘ ایک سماجی نظام ہے ۔تو وہ کہتے ہیں ہماری ساری جنگ اسلام بطورِ دین کے خلاف ہے‘ اسلام بطورِ مذہب (Religion) کے خلاف نہیں ہے۔

تفصیلی مطالعہ کے لیے کلک کریں۔

Related Media