Menu

Islamabad

(الف) قرآن فہمی کورس ( سال اوّل)
قرآن فہمی کورس کا مقصد یہی ہے کہ ایسے حضرات و خواتین کو جو جدید تعلیم حاصل کر چکے ہوں عربی زبان کے بنیادی قواعد اور ان بنیادی دینی علوم سے آراستہ کردیا جائے جو قرآنِ حکیم کو سمجھ کر پڑھنے اور فہمِ دین کے حصول کے لیے ضروری ہیں۔ چناں چہ بغیر کسی تعطل کے ادارہ ہذا میں اس کورس کا انعقاد جاری ہے۔
(ب) قرآن فہمی کورس (سال دوم)
سال دوم سے ہمارے پیش نظر ایسے افراد کو ٹھوس بنیادوں پر دینی تعلیم سے آراستہ کرنا ہے جو ایک حد تک دنیوی تعلیم (بیچلرز/ماسڑز/ڈاکٹریٹ) کے علاوہ قرآن اکیڈمیوں میں سال ہا سال سے جاری قرآن فہمی کورس سال اول تک دینی تعلیم حاصل کر چکے ہوں۔ اس کورس کی تکمیل سے جہاں تبلیغی و تدریسی سرگرمیوں میں سہولت ہوگی وہاں تحقیقی و تخلیقی راہوں پر آگے بڑھنے کے لیے ایک مستحکم بنیاد فراہم ہوسکے گی۔

تنظیم اسلامی ایک تعرف نامی کتاب کا انگریزی زبان میں ترجمہ جاری ہے۔ بانی محترم ؒ کی تحریر اسلام کی نشاۃ ثانیہ کرنے کا اصل کام اور قرآن مجید اور ہماری ذمہ داریاں کا فرانسیسی زبان میں ترجمہ کیا جارہا ہے اور نبی اکرم ﷺ سے تعلق کی بنیادیں نامی کتابچہ کا ہندی اور فارسی زبانوں میں ترجمہ جاری ہے۔

الحمد للہ انجمن خدام القرآن اور تنظیم اسلامی کے مدرسین کی بڑھتی ہوئے مصروبیات کی وجہ سے مختلف موضوعات پر نکات برائے تدریس تیار کیے گئے تاکہ سینرٔ مدرسین کو سہولت مہیا کی جا سکے۔ چناں چہ مذکورہ دورانیے میں الحمد للہ تقریباً 200 عنوانات پر کام کیا گیا۔