Menu

Quran Academy Yaseenabad

i

قرآن اکیڈمی یٰسین آباد انجمن خدّام القرآن سندھ کراچی کے ذیلی ادارے کے طور پرگزشتہ کئی ماہ و سال سےاس پرفتن دورمیں دین کے عظیم فریضے تعلیم و تعلّم کی دائیگی میں مصروف ہے۔ اس ادارے کی عمارت سترہ سومربع گز کے رقبے پر مشتمل ہے جس میں سے پندرہ سو مربع گز تعمیر شدہ رقبہ ہے۔ یہ ایک غیر سرکاری، دینی اور علمی ادارہ ہے۔ جو اپنے نصاب تعلیم، نظم و نسق اور تربیت کے اعتبار سے ایک امتیازی حیثیت رکھتا ہے۔
برصغیرپاک وہند و بنگلہ دیش کے مسلمانوں پر علماء حق کا بہت بڑا احسان ہے جنہوں نے دینی مدارس اور جامعات قائم کرکے ایک طرف دینی علوم و علوم نبوت کی حفاظت کی تو دوسری جانب ایسے علماء حق پیدا کئے جنہوں نے اس امت کی دینی ایمانی اور اخلاقی تربیت فرمائی۔ اسی کی برکت ہے کہ آج شعائر اسلام زندہ ہیں۔ معروف اور منکر کا فرق واضح ہے اور دلوں میں ایمان کی حرارت باقی ہے۔
علماء حق کی ان برگزیدہ ہستیوں میں خادم قرآن محترم جناب ڈاکٹر اسرار احمد صاحب رحمہ اللہ تعالی تھے، جنہیں اکابر امت کا تلمذ اور رفاقت نصیب ہوئی اور اپنی پوری زندگی علوم نبوت کی تعلیم و تدریس میں گزاری- فياله من سعادة –
خادم قرآن محترم جناب ڈاکٹر اسرار احمد صاحبؒ کےبوئے ہو ئے بیج کایہ پودا برگ و بار لا رہا ہےاور ادارہ ہذا مسلسل روز افزوں ترقی پارہا ہے۔
حضرت ڈاکٹر اسرار احمد صاحب رحمہ اللہ کی رحلت کے بعد ان کے جانشینوں کے دور میں اللہ تعالیٰ نے ادارہ ہٰذا کو مزید ترقی عطا فرمائی اور اس کی کراچی میں بہت سی شاخیں قائم ہوگئیں، جن میں حیدر آباد میں قائم قرآن انسٹیٹیوٹ لطیف آباد  سمیت اس وقت پانچ مقامات پر رجوع الی القرآن کورس ( سال اوّل)جاری ہے جن میں طلبہ اور طالبات علم حاصل کررہے ہیں۔


(الف) رجوع الی القرآن کورس ( سال اوّل)
قرآن فہمی کورس کا مقصد یہی ہے کہ ایسے حضرات و خواتین کو جو جدید تعلیم حاصل کر چکے ہوں عربی زبان کے بنیادی قواعد اور ان بنیادی دینی علوم سے آراستہ کردیا جائے جو قرآنِ حکیم کو سمجھ کر پڑھنے اور فہمِ دین کے حصول کے لیے ضروری ہیں۔ چناں چہ بغیر کسی تعطل کے ادارہ ہذا میں اس کورس کا انعقاد جاری ہے۔
(ب) رجوع الی القرآن کورس (سال دوم)
سال دوم سے ہمارے پیش نظر ایسے افراد کو ٹھوس بنیادوں پر دینی تعلیم سے آراستہ کرنا ہے جو ایک حد تک دنیوی تعلیم (بیچلرز/ماسڑز/ڈاکٹریٹ) کے علاوہ قرآن اکیڈمیوں میں سال ہا سال سے جاری قرآن فہمی کورس سال اول تک دینی تعلیم حاصل کر چکے ہوں۔ اس کورس کی تکمیل سے جہاں تبلیغی و تدریسی سرگرمیوں میں سہولت ہوگی وہاں تحقیقی و تخلیقی راہوں پر آگے بڑھنے کے لیے ایک مستحکم بنیاد فراہم ہوسکے گی۔

تنظیم اسلامی ایک تعرف نامی کتاب کا انگریزی زبان میں ترجمہ جاری ہے۔ بانی محترم ؒ کی تحریر اسلام کی نشاۃ ثانیہ کرنے کا اصل کام اور قرآن مجید اور ہماری ذمہ داریاں کا فرانسیسی زبان میں ترجمہ کیا جارہا ہے اور نبی اکرم ﷺ سے تعلق کی بنیادیں نامی کتابچہ کا ہندی اور فارسی زبانوں میں ترجمہ جاری ہے۔

الحمد للہ انجمن خدام القرآن اور تنظیم اسلامی کے مدرسین کی بڑھتی ہوئے مصروفیات کی وجہ سے مختلف موضوعات پر نکات برائے تدریس تیار کیے گئے تاکہ سینرٔ مدرسین کو سہولت مہیا کی جا سکے۔ چناں چہ مذکورہ دورانیے میں الحمد للہ تقریباً 200 عنوانات پر کام کیا گیا۔

فی زمانہ تعلیمی اداروں میں کم و بیش مغربی نظامِ تعلیم و تربیت رائج ہے چناں چہ نئی نسل بنیادی مذہبی تعلیم سے بھی الا ماشا اللہ محروم نظر آتی ہے۔ اس شعبے کے زیرِ اہتمام بچوں کی دینی و اخلاقی تعلیم و تربیت کے لیے قاعدہ، ناظرہ قرآن حکیم، حفظ قرآن، نماز، مسنون دعائیں اور آدابِ زندگی کی تدریس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ناظرہ قرآن کی تدریس میں ٹرسٹ جمعیت تعلیم القرآن کے وسیع تحربے سے فائدہ اٹھانے کے لیے الحاق بھی کر لیا گیا ہے۔ اس شعبے کے ناظم نعمان گل صاحب ہیں۔

قرآن اکیڈمی یٰسین آباد کے شعبہ اطلاعاتی تکینکیات کے ذمہ درج ذیل خدمات رہیں
نیٹ ورک مینجمنٹ مع ٹربل شوٹنگ، انتظامی امور میں معاونت، آن لائن کورسز کی معاونت، انٹر نیٹ، نیٹ ورکنگ، مدستہ القرآن للحفط و القرأۃ کے لیے آن لائن تجوید کلاسوں کے لیے سہولت، رینٹل پرنٹمشین کی ماہانہ پیمنٹ، مختلف شعبوں کے پرنڑز کو سپورٹ، یو بی ایس، کمروں کی دیکھ بھال۔
قابلِ ذکر اُمور:
مرکزی دفتر اور ذیلی اداروں میں لوکل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ کی کی سہولت کی فراہمی
store.QuranAcademy.com پر تازہ ترین کتب اور دیگر مواد کی فروخت کے لیے دستیابی
مختلف پروگراموں کو براہِ راست نشر کرنے کے لیے
Live streaming  وغیرہ کی سہولیات  کی فراہمی

الحمد للہ ادارے میں ایک مہمان خانہ بھی قائم ہے جہاں بیرون کراچی سے تدریس کے لیے تشریف لانے والے سینئر اساتذہ کرام قیام فرماتے ہیں۔

لحمد للہ شعبہ مطعم کے تحت دارالاقامہ میں مقیم طلبہ کو تین اوقات طعام کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ مذکورہ دورانیے میں یومیہ تقریباً 60 افراد استفاددہ کرتے رہے۔ اس کے علاوہ درجنوں چھوٹے اور بڑے اجتماعات کے لیے تواضع اور طعام کی خدمات بھی یہ شعبہ فراہم کرتا ہے۔

لحمد للہ ادارے میں باعدہ دارالاقامہ کی سہولت بھی دستیاب ہے جہاں اقامتی طلبہ کے لیے ہر ممکن بہترین قیام ع طعام کی سہولت موجود ہیں۔

مکمل پتہ:مسجد جامع القرآن، قرآن اکیڈمی یاسین آباد، بلاک9، فیڈرل بی ایریا، کراچی۔
رابطہ نمبر:021-36806561, 021-36337346
ای میل ایڈریس: yaseenabad@quranacademy.com