Menu

Naujawan Muslim Quran Fehmi Course

Naujawan Muslim Quran Fehmi

what image shows

مقامات تدریس میں داخلے جاری ہیں

اس کورس کا مقصدیہ ہے کہ ہر سال انجمن خدام القرآن سندھ، کراچی کے تحت منعقد ہونے والے ایک سالہ "رجوع الی القرآن کورس" کے نصاب کی تدریس ۵ ماہ کے مختصر عرصے میں مکمل کرائی جائےتاکہ ایسے نوجوان جو کسی عصری تعلیمی ادارے میں زیرِ تعلیم ہیں اور نئے تعلیمی سال کے آغاز سے قبل انہیں کچھ ماہ کی فراغت حاصل ہے تو انہیں عربی زبان کے بنیادی قواعد اور ان بنیادی دینی علوم سے آراستہ کردیا جائے جو قرآن حکیم کو سمجھ کر پڑھنے اور فہمِ دین کے حصول کے لیے ضروری ہیں تاکہ یہ نوجوان اپنی اور معاشرے کی اصلاح کے لیے داعیانہ کردار اداکرسکیں، مزید یہ کہ ایسے نوجوانوں کی مناسب تعلیم و تربیت کا آغاز ہوسکے جو تعلم و تعلیمِ قرآن کو اپنا مقصدِ زندگی بنالیں۔




1. نوجواں مسلم قرآن فہمی کورس میں داخلے کے لیے کم از کم تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ یا مساوی ہے۔ تاہم استثنائی صورت میں کم قابلیت کے حامل طلبہ کی درخواست پر بھی غور کیا جاسکتا ہے ۔ البتہ حتمی داخلہ انٹرویو کے بعد دیا جائے گا۔
2. اس کورس میں داخلے کے لیے طالبِ علم(صرف حضرات) کی عمر زیادہ سے زیادہ ۲۵ سال ہو۔ نیز وہ کسی تعلیمی ادارے میں زیرِ تعلیم ہو۔
3. کورس کا دورانیہ ۵ ماہ ہوگا۔کورس کا آغاز ۱۷ جون ۲۰۱۹ء بروز پیر سے ہوگا۔
4. بلا اجازت غیر حاضر رہنے والے، تاخیر سے آنے والے اور امتحانات میں غیر حاضر رہنے والے طالبِ علم کے خلاف تادیبی کاروائی کی جاسکتی ہے۔
5. انتظامیہ اگر محسوس کرے کہ کوئی شریک کورس میں سنجیدہ نہیں یا اُس کا طرزِ عمل ادارے کے لیے نقصان دہ ہے تو اُس کا نام کورس سے خارج کیاجاسکے گا
6. کامیابی کی سند صرف اُن طلبہ و طالبات کو دی جائے گی جن کی حاضری ہر مضمون میں کم از کم70فی صد ہو اور انہوں نے ہر مضمون کے امتحان میں کم از کم 40 فی صد نمبر حاصل کیے ہوں۔ امتحانات میں کامیاب نہ ہونے والے طلبہ کو کم از کم 50 فی صدحاضری کی بنیاد پرشرکت کی سند دی جائے گی۔
7. اوقاتِ تعلیم
پیر تا جمعرات اور ہفتہ8:00بجے صبح تا1:00بجے دن
جمعہ 8:00بجے صبح تا 12:00 بجے دن
فیس کوئی نہیں(اصحابِ خیر کی جانب سے اس ضمن میں عطیات کا خیر مقدم کیا جاتا ہے)

Smiley face
بلاک9، فیڈرل بی ایریا، کراچی۔
فون:6806561 - 0213, 2020907 - 0323

Smiley face
176-B، بلاک C نزد کارڈیو ہسپتال، یونٹ 2، لطیف آباد، حیدرآباد۔
فون:3407694 - 022