Menu

Ruju-ilal-Quran-1

Ruju-ilal-Quran Course 1

what image shows

تمام مقامات تدریس میں داخلے جاری ہیں


موجودہ دور میں ہم مسلمانوں کاایک بڑا المیہ یہ ہے کہ جولوگ جدید تعلیم حاصل کرتے ہیں اور اپنی زندگی کے کئی قیمتی سال اسکولوں اور کالجوں کی نذر کردیتے ہیں. اِسی طرح معاشرے کے وہ افراد جو دینی تعلیم کے حصول کے لیے ابتداء ہی سے دینی مدارس کا رخ کرتے ہیں وہ اکثر و بیشتر دنیوی تعلیم کے میدان میں بہت پیچھے رہ جاتے ہیں.
بحیثیت مسلمان ہماری ایک نہایت اہم ذمہ داری ہے کہ دین کا بنیادی علم حاصل کریں. قرآنِ حکیم سے استفادے کے لیے عربی زبان کو اِس حد تک سیکھنا کہ قرآنِ حکیم پڑھتے ہوئے کسی ترجمہ کی مدد کے بغیربراہِ راست مفہوم سمجھ میں آتا جائے ناگزیر ہے ۔ اِسی طرح حدیث نبوی کو سمجھنے کے لیے جو درحقیقت قرآنِ حکیم ہی کی شرح اور حکمت و احکام دین کا ایک عظیم خزانہ ہے عربی زبان سیکھنا بے حد ضروری ہے ۔
رجوع الی القرآن کورس کا مقصد یہی ہے کہ ایسے حضرات و خواتین کو جو جدیدتعلیم حاصل کرچکے ہوں عربی زبان کے بنیادی قواعد اور اُن بنیادی دینی علوم سے آراستہ کردیا جائے جو قرآنِ حکیم کو سمجھ کر پڑھنے ،سمجھنے اور فہمِ دین کے حصول کے لیے ضروری ہیں ۔

علم دین تجوید کے بنیادی قواعد سکھا کر اتنی مشق کرادی جائے کہ و ہ قرآنِ حکیم کی صحیح طور پر تلاوت کر سکیں ۔
اتنی عربی پڑھا دی جائے کہ عربی زبان کی گرامر کے بنیادی قواعد پر اُنہیں کسی حدتک دسترس حاصل ہوجائے تاکہ پھر کچھ اضافی محنت اور وقت لگا کر وہ یہ استعدادحاصل کرلیں کہ قرآنِ حکیم کی تلاوت کرتے ہوئے اِس کا مفہوم بھی اُنہیں ساتھ ساتھ سمجھ میں آتا چلا جائے اور قرآنِ حکیم سے ہدایت ونصیحت اخذ کرنے کے لیے اُنہیں ترجمہ دیکھنے کی ضرورت محسوس نہ ہو ۔
قرآنِ حکیم کے منتخب مقامات کے مطالعے اور تدریس کے ذریعے دین کا صحیح اور جامع تصور واضح انداز میں پیش کیا جائے تاکہ یہ بات واضح ہوجائے کہ ہمارادین کیاہے ؟وہ ہم سے کیا چاہتاہے ؟ مزید یہ کہ دینی ذمے داریاں ادا کرنے کی عملی صورت کیاہوسکتی ہے ؟
علمِ حدیث سے متعلق بنیادی تفصیلات سے روشناس کرادیاجائے اور چند منتخب احادیث کا مطالعہ کرا دیا جائے کیونکہ احادیث ِ مبارکہ ہی سے احکام ِقرآنی کی مستند تشریح اور عملی تفصیلات فراہم ہوتی ہیں ۔
نبی اکرمﷺکی حیات طیبہ کے انفرادی و اجتماعی پہلووٴں کا مطالعہ کرادیا جائے تاکہ زندگی بسر کرنے کے لیے عملی رہنمائی سامنے آسکے ۔
اس قابل بنانے کی کوشش کی جائے کہ وہ قرآنِ حکیم کے پیغام کواوررجوع الی القرآن کی دعوت کو دوسروں تک پہنچا سکیں اور نبی اکرمﷺ کے فرمان ”خَیْرُکُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْانَ وَعَلَّمَہ“(بخاری)”تم میں سے بہترین لوگ وہ ہیں جو قرآن سیکھیں اور سکھائیں“کے مطابق وہ تعلّم وتعلیمِ قرآن کے مشن کو آگے بڑھانے کی سعادت حاصل کر سکیں ۔
تجوید القرآن:
صحیح مخارج ،تلفظ اور ادائیگی کے ساتھ تلاوتِ قرآنِ حکیم کی استعداد پیدا کرنے کے لیے علمِ تجوید کے بنیادی قواعد کی تعلیم دی جاتی ہے ۔مزید برآں اِن قواعد کی مناسب حد تک مشق بھی کرادی جاتی ہے ۔
نصاب قواعد کا اطلاق (Application)
علم التجوید کے قواعد
حوالہ جات ”قواعدِ تجوید“کے عنوان سے کتاب
”قواعدِ تجوید“ کے موضوع پر DVD (معلّم: قاری سلیمان صاحب)

عربی گرامر:
عربی گرامر کے قواعد کی اس حد تک تعلیم دی جاتی ہے کہ قرآنِ حکیم کے مفہوم کو براہِ راست سمجھا جاسکے ۔
نصاب آسان عربی گرامر (ناشر انجمن خدام القرآن سندھ ، کراچی)
حوالہ جات آسان عربی گرامر ویڈیو کیسٹس/VCDs/DVDs

ترجمہٴ قرآن مع ترکیب:
عربی گرامر کے قواعد کے اطلاق کے ساتھ قرآنِ حکیم کی منتخب سورتوں کا ترجمہ کرایاجاتا ہے تاکہ شرکاء میں قرآنِ حکیم کو براہِ راست سمجھنے کی استعداد پیدا ہوسکے۔
نصاب بنیادی عربی گرامرقواعد
قواعد کا اطلاق (قرآن حکیم کے ذریعے)
کتاب بعنوان”عربی گرامر برائے قرآن فہمی“ (مرتب: حافظ انجینئر نوید احمد ؒ )
حوالہ جات QTV پر نشر ہونے والے ”عربی گرامر برائے قرآن فہمی “کے پروگرام کی VCDs
(معلم: حافظ انجینئر نوید احمد ؒ)

مطالعہ قرآن حکیم کا منتخب نصاب:
سورة العصر اور اِس کی تشریح پر مشتمل قرآنِ حکیم کے منتخب مقامات کا تفصیلی مطالعہ کرایا جاتا ہے تاکہ دین اسلام کا جامع تصور اور ایک مسلمان پر دینِ اسلام کے تقاضے اچھی طرح سے واضح کیے جاسکیں ۔
نصاب حصّہ اوّل : سورةالعصر اور اُس کی تشریح پر مشتمل مقاماتِ قرآنی
حصّہ دوم : ایمان کی جملہ تفاصیل پر مشتمل مقاماتِ قرآنی
حصّہ سوم : عمل صالح کی جملہ تفاصیل پر مشتمل مقاماتِ قرآنی
حصّہ چہارم : جہاد فی سبیل اللہ کی جملہ تفاصیل پر مشتمل مقاماتِ قرآنی
حصّہ پنجم : صبر و مصا برت کے بیان پر مشتمل مقاماتِ قرآنی
حصّہ ششم : فرائض دینی کا جامع تصور سورة الحدید کی روشنی میں
حوالہ جات کتاب بعنوان مطالعہٴ قرآن حکیم کا”منتخب نصاب“ (مؤلف: ڈاکٹر اسراراحمدؒ)ِ
نکات برائے درس و تدریس(حصہ اوّل تا ششم) (مؤلف: حافظ انجینئر نوید احمدؒ)
ا لہدٰی سیریز کی کمپیوٹر CD (محترم ڈاکٹر اسرار احمدؒ)
منتخب نصاب تفصیلی دروس DVDs (محترم ڈاکٹر اسرار احمدؒ)

بیان القرآن:
اس مضمون میں قرآنِ حکیم کی آیات کا ترجمہ، باہمی ربط، پس منظر اور مختصر تشریح بیان کی جاتی ہے تاکہ شرکاء تک قرآنِ حکیم کا انقلابی پیغام پہنچایا جائے اور پھر وہ بھی قرآنِ حکیم کے داعی بن کر نورِ قرآن کو عام کرنے کی صلاحیت حاصل کرسکیں۔
نصاب بیان القرآن (108) وڈیوز
حوالہ جات تفسیر عثمانی (مولانا شبیر احمد عثمانیؒ)
معارف القرآن (مولانامفتی محمد شفیعؒ)
تفہیم القرآن (مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودیؒ)
بیان القرآن کیسٹسCDs/VCDs/DVDs (مدرس:محترم ڈاکٹر اسرار احمدؒ)

حدیث و سنت:
اس مضمون میں ”حدیث کی اہمیت و حجیت“کے موضوع پر لیکچر دیے جاتے ہیں اور موجودہ دور میں حدیث کے حوالے سے جو اعتراضات اٹھائے جاتے ہیں، اُن کے جوابات کی طرف شرکاء کی رہنمائی کی جاتی ہے ۔اِس کے ساتھ ساتھ ”اربعینِ نووی“ اور "ریاض الصالحین" کا مطالعہ کرایا جاتا ہے جس سے شرکاء کے ایمان و عمل کو جِلا حاصل ہوتی ہے ۔
نصاب حجیت حدیث کے دلائل
اربعین نووی (امام یحیٰی بن شرف الدین النوویؒ)
ریاض الصالحین (امام یحیٰی بن شرف الدین النوویؒ)
حوالہ جات شرح اربعین نووی (امام یحیٰی بن شرف الدین النوویؒ)
سنت کی آئینی حیثیت (مولانا ابو الاعلیٰ مودودیؒ)
قرآن و سنت کا باہمی تعلق (آڈیو سی ڈی: محترم ڈاکٹر اسرار احمدؒ)
حجیتِ حدیث (مفتی محمدتقی عثمانی صاحب)

مطالعہٴ سیرت النبیﷺ:
سنت ِ رسول ﷺکو اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی میں عملی طور پر اپنانے کے لیے ضروری ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی حیاتِ طیبہ کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جائے ۔ اس مقصد کے لیے شرکاء کو سیرة النبیﷺکے مختلف گوشوں کا مطالعہ کرایا جاتا ہے ۔
نصاب تجلیاتِ نبوت (مولانا صفی الرحمٰن مبارکپوریؒ )۹
حوالہ جات سیرت المصطفیٰﷺ (مولانا ادریس کاندھلویؒ)
الرحیق المختوم (مولانا صفی الرحمٰن مبارکپوریؒ)
سیرةالنبیﷺ (علامہ شبلی نعمانؒ، علامہ سید سلیمان ندویؒ)
محسن انسانیت (مولانانعیم صدیقیؒ)

عقیدہ و فقہ:
دین اسلام کی بنیاد عقائد پر ہے ، اس لیے ناگزیر ہے کہ ایک بندہٴ مومن ان عقائد سے واقفیت حاصل کرے جو نبی کریمﷺ کی سنت، صحابہ کرام کے تعامل اور سلف و خلف کے اجماع سے ہم تک پہنچے ہیں۔اسی طرح اسلاممیں عبادات کی اہمیت محتاجِ بیان نہیں اور جاننا چاہیے کہ کوئی عبادات اس وقت تک درست نہیں ہوتی جب تک اُسے سنتِ رسول ﷺ کے مطابق ادا نہ کیا جائے ۔چناں چہ اس مضمون میں روزمرہ کے فقہی مسائل اور عام طورپر پیش آنے والے فقہی ابواب کی بنیادی تعلیم شاملِ نصاب ہے ۔
نصاب تعارفِ فقہ
فقہی اصطلاحات
طہارت: فضائل ومسائل
نماز: فضائل ومسائل
روزہ: فضائل ومسائل
زکو ٰة: فضائل ومسائل
حج: فصائل و مسائل
رسوم:احکام و مسائل
عقائد و بنیادی دینی تصورات (از ڈاکٹر اسرار احمد صاحبؒ)
حوالہ جات زبدة الفقہ (مولاناسید زوار حسین شاہ ؒ)
آدابِ زندگی (مولانا یوسف اصلاحی)
آسان فقہ (مولانا یوسف اصلاحی)
بلوغ المرام (حافظ ابنِ حجر عسقلانیؒ)

تزکیہ و احسان:
اصلاحِ باطن و تزکیہ ٴ نفس کے موضوع پر حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب ؒ کی کتاب دل کی دنیا کے منتخبات کا مطالعہ کروایا جاتا ہے۔
نصاب اصلاح باطن
مجاہدے کی حقیقت
ترکِ رزائل و کسبِ فضائل
توبہ کی عظمت و تاثیر
ذکر و فکر
صبر و شکر
حوالہ جات دل کی دنیا (حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحبؒ)

فکرِ اسلامی:
اس موضوع کے تحت بنیادی دینی موضوعات پر لیکچر دیے جاتے ہیں تاکہ شرکاء پر دین کا جامع تصور واضح ہو ۔ نتیجةً اُن میں دین پر عمل اور اُس کے نفاذ کی جدو جہد کرنے کا جذبہ بیدار اور عملی اقدامات کے لیے لائحہ عمل متعین ہوسکے۔
نصاب جہاد فی سبیل اللہ
قرآن اور جہاد
دین کا ہمہ گیر تصور
دینی فرائض کا جامع تصور
مسلمانوں پر قرآنِ مجید کے حقوق
منہج انقلاب نبوی ﷺ
مسلمان خواتین کے دینی فرائض
اُمت مسلمہ کا عروج و زوال اورتجدیدی مساعی
اسلام کی نشأةِ ثانیہ ...کرنے کا اصل کام!
اجتماعیت اور بیعت کی اہمیت
قرآن اور جہاد
احیائی عمل کے تین گوشے
حوالہ جات مندرجہ بالا موضوعات پر کتب / آڈیو ، ویڈیوکیسٹس (مکتبہ خدام القرآن)
اہم دینی موضوعات (شائع کردہ انجمن خدام القرآن سندھ، کراچی)

توسیعی محاضرات:
موضوعات فضیلتِ علم
تصورِ اہل سنت والجماعت
درسِ قرآن کی تیاری
عشرہ ذوالحجہ اور عید الاضحی فضائل و مسائل
گھر میں دعوت کا کام کیسے ؟
محرم الحرام فضائل و مسائل
سفرِ آخرت کے مراحل
علامہ اقبال کی نظم ”ابلیس کی مجلسِ شوریٰ‘‘
تنظیم الاوقات
جدیدیت اور روایت کی کشمکش

تاریخِ اسلام:
سیدنا آدمؑ سے لے کر قیام پاکستان کی تاریخ کا مطالعہ کروایا جاتا ہے

حوالہ جات تاریخ اسلام (اکبر شاہ خاں نجیب آباد ی صاحب)
تاریخ اسلام (شاہ معین الدین ندوی صاحب)

1. رجوع الی القرآن کورس سال اوّل میں داخلے کے لیے کم از کم تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ یا مساوی ہے ۔ تاہم استثنائی صورت میں کم قابلیت کے حامل طلبہ کی درخواست پر بھی غور کیا جاسکتا ہے ۔ البتہ حتمی داخلہ انٹرویو کے بعد دیا جائے گا۔
2. کورس کا دورانیہ 10ماہ ہوگا۔کورس کا آغاز عید الفطرکے تقریبًا دو ہفتے بعد اور اختتام رمضان المبارک دو ہفتے قبل ہوگا۔
3. انتظامیہ اگر محسوس کرے کہ کوئی شریک کورس میں سنجیدہ نہیں یا اُس کا طرزِ عمل ادارے کے لیے نقصان دہ ہے تو اُس کا نام کورس سے خارج کیاجاسکے گا ۔
4. کامیابی کی سند صرف اُن طلبہ و طالبات کو دی جائے گی جن کی حاضری ہر مضمون میں کم از کم70فی صد ہو اور انہوں نے ہر مضمون کے امتحان میں کم از کم 40 فی صد نمبر حاصل کیے ہوں۔ امتحانات میں کامیاب نہ ہونے والے طلبہ کو کم از کم 50 فی صدحاضری کی بنیاد پرشرکت کی سند دی جائے گی۔
5. اوقاتِ تعلیم
پیر تا جمعرات اور ہفتہ8:45بجے صبح تا1:00بجے دن
جمعہ 8:45بجے صبح تا 12:00 بجے دن
فیس کوئی نہیں(اصحابِ خیر کی جانب سے اس ضمن میں عطیات کا خیر مقدم کیا جاتا ہے)
j
مسجد جامع القرآن، خیابانِ راحت، درخشاں، ڈیفنس فیز 06، کراچی
فون: 24 - 5340022 - 0213, 2817966 - 0342
i
بلاک9، فیڈرل بی ایریا، کراچی۔
فون:6806561 - 0213, 2020907 - 0323
m
بیسمنٹ،سالکین بسیرا، بلاک 14، گلستان جوہر ، کراچی
فون: 4255995 - 0213 , 3892278 - 0333
k
نزد مسجد طیّبہ، سیکٹر35/Aزمان ٹاؤن، کورنگی نمبر 4، کراچی۔
فون:5074664 - 0213, 1216738 - 0343
کل وقتی اساتذہ:

استاذ ڈاکٹر محمد عمران لطیف صاحب (عربی زبان و ادب، علم بلاغت، علم قراءات)
مدیرِ تعلیم
  • رجوع الی القرآن کورس(سال اول)
  • (M.A. (Arabic
  • (Ph.D. (Arabic
استاذ شجاع الدین شیخ صاحب(توسیعی محاضرات)
  • رجوع الی القرآن کورس(سال اول)
  • (C.A. (Foundation
  • (M.A. (Islamic-Studies
استاذ ڈاکٹر محمد الیاس صاحب(مطالعہ قرآنِ حکیم کا منتخب نصاب و توسیعی محاضرات)
  • رجوع الی القرآن کورس (سال اوّل و دوم )
  • .M.B.B.S
  • (M.A. (Islamic-Studies-&-Islamic-History
  • (.M. Phil/Ph.D. (in-Islamic-Learning-contd
استاذ انجینئر نعمان اختر صاحب(مطالعہ قرآنِ حکیم کا منتخب نصاب ، توسیعی محاضرات)
  • رجوع الی القرآن کورس(سال اوّل و دوم)
  • (B.E. (Mechanical
  • (M.A. (Islamic-Studies
استاذ اویس پاشا قرنی صاحب (عقیدہ، فقہ، اصولِ فقہ و توسیعی محاضرات)
  • رجوع الی القرآن کورس سال دوم، قرآن اکیڈمی لاہور
  • (M.A. (Islamic-Studies
  • (.M. Phil/Ph.D. (in-Islamic-Learning-contd
  • دورہٴ تفسیر (جامعہ عربیہ احسن العلوم )
  • ڈپلومہ کورس ، مغربی فکر وفلسفہ کا تنقیدی مطالعہ (الغزالی انسٹی ٹیوٹ )
  • تخصص فی الفقہ والافتاء (جامعہ اسلامیہ مدینة العلوم)
استاذ حافظ انجینئر عمیر انور صاحب (توسیعی محاضرات، ترجمہٴ قرآن مع ترکیب، اصول الفقہ)
  • رجوع الی القرآن کورس(سال اوّل ودوم)
  • (B.E. (Electrical
استاذ سید سلیم الدین صاحب (مطالعہ قرآنِ حکیم کا منتخب نصاب و توسیعی محاضرات)
  • رجوع الی القرآن کورس(سال اوّل و دوم)
  • .B.Com
  • (M.A. (Islamic-Studies
استاذ عاطف محمودصاحب (حدیث،فقہ،عربی زبان و ادب، ترجمہٴ قرآن مع ترکیب)
  • رجوع الی القرآن کورس(سال اوّل و دوم)
  • (M.A. (Islamic-Studies
  • (.M.A. (Arabic-Contd
استاذ محمد نعمان صاحب (عربی گرامر ، ترجمہٴ قرآن مع ترکیب)
  • رجوع الی القرآن کورس (سال اوّل و دوم)
  • (B.S.(Computer-Science
  • (.M.S. (in-Computer-Science-contd
استاذ فاروق احمدصاحب(عربی گرامر )
  • رجوع الی القرآن کورس(سال اوّل و دوم)
  • .M.Ed
  • (M.A. (Islamic-Studies
استاذ ابرار حسین صاحب(حدیث، فقہ و عقیدہ)
  • رجوع الی القرآن کورس (سال اوّل ودوم)
  • .M.Com
استاذ ڈاکٹر سعد اللہ صاحب(عربی گرامر)
  • رجوع الی القرآن کورس(سال اوّل)
  • دِراساتِ دینیہ کورس، جامعہ فاروقیہ)
  • .M.B.B.S
استاذ حارث احمدصاحب( سیرت النبی ﷺ، حدیث)
  • رجوع الی القرآن کورس (سال اوّل ودوم)
  • (CMA (Part-Qualified
  • (.M.A. (Political-Science-contd
استاذ حافظ اسامہ علی صاحب(مطالعہ قرآنِ حکیم کا منتخب نصاب، توسیعی محاضرات))
  • رجوع الی القرآن کورس(سال اوّل ودوم))
  • (BBA (IBA
استاذ عمران چھاپڑاصاحب(عقیدہ ،حدیث)
  • رجوع الی القرآن کورس(سال اوّل ودوم)
  • (B.Sc (Economics-&-Econometrics
  • (M.A. (Philosophy
  • (.M.Phil (Philosophy-contd
استاذ حافظ نعمان گل صاحب(تجوید)
  • رجوع الی القرآن کورس(سال اوّل))
  • (M.A. (Islamic-Culture
مولانا قاری محمد یوسف صاحب(تجوید)
  • رجوع الی القرآن کورس(سال اوّل)
  • درسِ نظامی (جامعہ امدادیہ فیصل آباد)
مولانا سعید احمد الحسینی صاحب (فقہ، فارسی)
  • رجوع الی القرآن کورس(سال اوّل)
  • درسِ نظامی (جامعة العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاوٴن)
  • ادیب عربی
استاذ عبد الرحمن خان صاحب(صرف، نحو، فقہ العبادات،حدیث ، علوم القرآن)
  • رجوع الی القرآن کورس(سال اوّل)
  • (M.A. (Islamic-Studies
  • .B.Ed., M.Ed
  • (.M. Phil/Ph.D. (in-Islamic-Learning-contd
  • کلیة الشریعة ، جامعة الرشید
استاذ عاطف اسلم صاحب(سیرت النبی ﷺ،حدیث)
  • رجوع الی القرآن کورس(سال اوّل ودوم)
استاذ عابد علی صاحب(عربی گرامر، اصول الفقہ)
  • رجوع الی القرآن کورس (سال اول و دوم)
  • (B.Sc (Geology
  • (.LLB (contd
استاذ فرید بن مسعود صاحب(آن لائن کورسز)
  • رجوع الی القرآن کورس (سال اول و دوم)
  • (.B.A. (Sociology-contd
استاذ سید ریشائل الرحمن منہاجی صاحب(حدیث)
  • رجوع الی القرآن کورس (سال اوّل)
  • درسِ نظامی (جامعہ ابی بکر)
  • (M.A. (Islamic-Studies
استاذ حافظ محمد نعمان صاحب(تجوید)
  • رجوع الی القرآن کورس (سال اول)
  • (.B.Com. (contd
استاذ محمد ہاشم صاحب(عربی گرامر)
  • رجوع الی القرآن کورس (سال اول)
  • .B.A
استاذ شرجیل عالم صاحب(مطالعہٴ سیرت النبی ﷺ)
  • رجوع الی القرآن کورس (سال اول )
  • (Certificate-in-Arabic-&-Islamic-Studies-(U.K-Online- Programe
  • .A.C.C.A
استاذ حافظ محمد اسد صاحب(تجوید)
  • رجوع الی القرآن کورس (سال اول و دوم)
  • معلم کورس عالمگیر مسجد
  • .Diploma-R.A.C
جز وقتی اساتذہ:

مولانا عبد القادرہاشم صاحب
  • درس نظامی (جامعہ دارالعلوم کراچی )
  • (.M. Phil/Ph.D. (in-Islamic-Learning-contd
  • (PGD (in-Islamic-Banking
مفتی حیات محمد صاحب
  • درسِ نظامی
  • تخصص فی الفقہ والافتاء (جامعة العلوم الاسلامیہ ،بنوری ٹاؤن)
  • اسلامک بینکنگ سر ٹیفکیٹ کورس (شیخ زید اسلامک سینٹر)
  • (M. Phil/Ph.D. (in-Islamic-Learning
مفتی میر حارث صاحب
  • درس نظامی (جامعة العلوم الاسلامیہ ،بنوری ٹاؤن)
  • تخصص فی الفقہ والافتاء
مولانا فراز احمد صاحب
  • درس نظامی ( جامعہ دارالعلوم کراچی)
  • تخصص فی الدعوة والارشاد
  • .M. Ed
  • (M.A (Arabic
مفتی وسیم احمد صاحب
  • درس نظامی (جامعة العلوم الاسلامیہ ، بنوری ٹاؤن)
  • تخصص فی الفقہ والافتاء