Menu

Course Dars e Quran درس قرآن

Dars e Quran
درس قرآن

ماہانہ درسِ قرآن و حدیث:
متفرق دینی و معاشرتی موضوعات پر قرآنِ حکیم اور احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں ماہانہ دروس۔

مطالباتِ قرآن:
بانیٔ انجمن ڈاکٹر اسرار احمد صاحبؒ کے مرتب کردہ مطالعۂ قرآن حکیم کے منتخب نصاب میں منتخب دروس پر مشتمل کورس کہ جس کے ذریعے دورِ حاضر میں ایک باشعور مسلمان کی دینی ذمہ داریوں کی تعلیم و ترغیب دی جا سکے۔
نصاب:
موضوعات - یہ کورس پندرہ محاضرات پر مشتمل ہو گا۔ ان شاء اللہ۔ جن کی ترتیب حسبِ ذیل ہو گی:
سورۃ العصر، سورۃ البقرہ آیت نمبر 177(آیۃ البر)، سورۃ الفاتحہ، سورۃ التغابن، سورۃ المومنون پہلا رکوع اور سورۃ الفرقان کا آخری رکوع،
سورہ بنی اسرائیل رکوع نمبر 3اور4، سورۃ الحجرات، سورۃالحج آخری رکوع، سورۃ الصف، سورۃ الجمعہ، سورۃ العنکبوت پہلارکوع ،
سورۃ الحدیدپہلا حصہ، سورۃ الحدید دوسرا حصہ، دین کا جامع تصور، فرائضِ دینی کا جامع تصور اوراجتماعیت کی اہمیت اور اس کی اساس۔
مقررہ کتاب/ مواد - منتخب نصاب کے چھ حصے
مجوزہ کتب/ مواد - معارف القرآن اور تفہیم القرآن

مطالعۂ قرآن حکیم کا منتخب نصاب:
دینِ اسلام کا وسیع و جامع تصور مع فرائضِ دینی کا بیان۔
نصاب:
موضوعات - حصّہ چہارم تک مکمل ہوچکا ہے۔
- حصہ پنجم: صبر و مصابرت:
سورۃ العنکبوت پہلا رکوع،سورۃ البقرہ 214،سورہ اٰلِ عمران 142،سورۃالتوبہ 16،سوررۃ العنکبوت آخری 3 رکوع،سورۃ الکہف 67-69،
سورۃ البقرہ 153-157،سورۃ الانفال 1-10 --75-76 (غزوہ بدر)،سورہ اٰل ِ عمران 121-129--139-148(غزوہ اُحد)،
سورۃ الاحزاب رکوع 2-3، سورۃ الفتح آخری رکوع (صلح حدیبیہ)، سورۃ التوبہ7-24(فتح مکہ)،سورۃ التوبہ 38-57(غزوہ تبوک)۔
- حصہ ششم: جامع اسباق:
سورۃ الحدید 1-6،سورۃ الحدید 7-11،سورۃ الحدید 12-15،سورۃ الحدید 16-19،سورۃ الحدید 20-24،سورۃ الحدید 25،سورۃ الحدید 26-29۔
مقررہ کتاب/ مواد -مطالعۂ قرآنِ حکیم کا منتخب نصاب (نکات برائے درس و تدریس)
مجوزہ کتب/ مواد -قرآن حکیم کا منتخب نصاب ۔ ڈاکٹر اسرار احمد
-الہدٰی سیریز آڈیوز ۔ ڈاکٹر اسرار احمد ؒ
- منتخب نصاب تفصیلی دروس ویڈیوز : ڈاکٹر اسرار احمد

ہفتہ وار درسِ قرآن و حدیث:
سورۃ الفاتحہ سے سلسلہ وارقرآن حکیم کا ترجمہ و مختصر تشریح کا بیان گزشتہ کئی سالوں سے جاری ہے۔ ایک نشست میں عموماً ایک رکوع کا بیان ہوتا ہے۔تذکیر کا پہلو نمایاں ہوتا ہے۔ سلسلہ کے دوران مواقعوں کی مناسبت سے موضوع کا تعین کر کے بیان بھی ہوتا ہے۔