Menu

Course Deeniyaat دینیات

Deeniyaat
دینیات

استقبال رمضان المبارک:
رمضان المبارک کا مہینہ اپنے اندر بہت سی رحمتوں و برکتوں اور فضیلتوں کو سمیٹے ہوئے ہے۔ یہ امر اس بات کا متقاضی ہے کہ اس عظیم مہینےکا استقبال صحیح روح کے ساتھ کیا جائے۔ساتھ ہی عوام الناس کو آگاہی دی جائے کہ اس مہینے کی فضیلت کی اصل وجہ کیا ہے؟ نبی کریم ﷺ اس ماہِ مبارک کا استقبال کیسے فرمایا کرتے تھے؟ اس ماہ مبارکہ میں دو عبادتوں یعنی روزہ اور نمازِ تراویح کی ادائیگی کے لیے ضروری مسائل کیا ہیں؟

حلقہ منتخبات علوم دینیہ:
۱ - نصاب علم الحدیث :
موضوعات - 200 سے زائد مختصر احادیث کا مطالعہ مع مختصر تشریح۔
مقررہ کتاب/ مواد - زاد الطالبین (مرتب: محمد عاشق الٰہی البرنیؒ)
۲ - نصاب عربی زبان :
موضوعات - اسمِ اشارہ، ضمائر، املاء، الوان، ظرف، فعل مضارع، فعل ماضی، اعداد، ایام اسبوع، تحریر الرسالہ، مکالمات۔
مقررہ کتاب/ مواد - الطریقۃ العصریۃ فی تعلیم اللغۃ العربیۃ (الدکتور عبد الرزاق اسکندر)
مجوزہ کتب/ مواد - دروس اللغۃ العربیہ۔ (ف عبد الرحیم)
۳ - نصاب قصص النبیین :
موضوعات - انبیاء علیہم السلام کے واقعات کا بیان عربی زبان میں۔
مقررہ کتاب/ مواد - قصص النبیین حصہ اول و دوم(مولانا ابو الحسن علی ندوی ؒ)
۴ - نصاب اصول الفقہ :
موضوعات - تعارف اصول الفقہ، عام و خاص، مشترک و مؤول، حقیقت و مجاز، ظاہر، نص، مفسر، محکم، عبارۃ النص، اشارۃ النص، امر، مطلق، مقید، حروف المعانی۔
مجوزہ کتب/ مواد - تسہیل اصول الشاشی (محمد انور البدخشانیؒ)

دینیات کورس :
موجودہ دور بجا طور پرمغربی فلسفہ و فکر اور مادہ پرستانہ اور ملحدانہ فکرو فلسفہ کا دور ہے اور المیہ یہ ہے کے مسلمان بھی اس ملحدانہ مغربی فکرو فلسفہ کے سا منے مغلو ب اور بے بس نظرآتے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہےکے علمی سطح پرالحادومادہ پرستی کی اس یلغار کے سامنے بند باندھا جائے اور اسلام کے فکرو فلسفہ کو عوام الناس کے سامنے وقت کی اعلٰی ترین علمی سطح پر پیش کیاجائے۔ الحمد اللہ۔۔! اس مقصد کے حصول کے لئے انجمن خدّام القرآن سندھ کے تحت مختلف کورس منعقد کیے جاتے ہیں۔امسال قرآن مرکز کونگی میں دینیات کورس کے عنوان سے ایک کورس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔۔
مضمون: نصاب:
۱-تجوید القرآن - اقراء قاعدہ
۲-عربی گرامر -آسان عربی گرامر (حصہ اول اور دوم)
۳-مطالعۂ قرآن حکیم کا منتخب نصاب -نکات برائے درس و تدریس (منتخبات )

دینیات کورس برائے اطفال(تعطیلات موسم سرما):
موجودہ دور بجا طور پر مغربی فکر و فلسفے اور الحادکے غلبے کا دور ہے۔ المیہ یہ ہے کہ اکثر و بیشتر مسلمان لڑکے/بچے بھی اس ملحدانہ مغربی فکر و فلسفہ سے شدید متاثر ہوتے نظر آتے ہیں۔ جہاں ایک طرف اسکولوں میں مغربی تعلیمی نظام بچوں کے ذہنوں میں زہر انڈیل رہا ہے۔ وہیں دوسری طرف ضرورت اس امر کی ہے کہ علمی سطح پر الحاد و مادہ پرستی کی اس یلغار کے سامنے بند باندھا جائے اور اسلام کے ایمان و عمل کے تقاضوں کو بچے کے سامنے وقت اور ان کی سمجھ کے مطابق پیش کیا جائے۔
۱ - نصاب قصص القرآن/ انبیاء ؑ کے واقعات :
موضوعات - پانچ جلیل القدر انبیاء کی سیرت
۱۔ حضرت نوحؑ ۲۔ حضرت ابراہیمؑ ۳۔ حضرت موسٰیؑ ۴۔ حضرت عیسٰیؑ ۵۔ حضرت محمد ﷺ۔
- ہابیل قابیل کا واقعہ، طالوت جالوت کا واقعہ وغیرہ
مقررہ کتاب/ مواد - ’’قصص القرآن‘‘ از’’حفظ الرحمٰن سیوہارویؒ‘‘
۲ - نصاب پیارے نبی ﷺ کی پیاری سنتیں :
موضوعات -اللہ کے رسول ﷺ کی انفرادی زندگی کے امور کے طریقے۔
مثلاً: آپ ﷺ کا حلیہ مبارک، لباس، کھانا، پینا، سونا وغیرہ
مقررہ کتاب/ مواد - ’’پیارے نبی ﷺ کی پیاری سنتیں‘‘ از ’’حکیم اختر صاحب‘‘
۳ - نصاب پیارے نبی ﷺ کے پیارے صحابہؓ :
موضوعات - عشرہ مبشرہؓ کی سیرت۔
مقررہ کتاب/ مواد - ’’عشرہ مبشرہؓ‘‘ از ’’طالب ہاشمی‘‘
۴ - نصاب عقیدہ و فقہ/اسلام کے بنیادی نظریات و مسائل :
موضوعات - بنیادی عقائد: اللہ اور اس کے رسولﷺ ، اس کے فرشتے، اس کی کتابوں پر ایمان، وضو کے فرائض اور سنتیں، غسل کی سنتیں، وغیرہ۔
مقررہ کتاب/ مواد - ’’تعلیم الاسلام‘‘ از’’مفتی کفایت اللہؒ‘‘
۵ - نصاب آداب زندگی :
موضوعات - کھانے، پینے،سونے، گفتگو وغیرہ کے آداب۔
-والدین، رشتہ دار، پڑوسیوں کے ساتھ حسن سلوک۔
مقررہ کتاب/ مواد - ’’آداب زندگی‘‘ از’’یوسف اصلاحیؒ‘‘
۶ - نصاب نماز و مسنون دعائیں :
موضوعات -طریقہ نماز و عملی مشق، وضوں کی عملی مشق، روز مرہ کی دعائیں۔
مقررہ کتاب/ مواد - ’’آسان نماز‘‘ از ’’عاشق الہٰیؒ‘‘
۷ - نصاب خصوصی محاضرات :
موضوعات -تعارف، ٖضیلت علم، کوئز، ابتدائی طبّی امداد، تقریب اسناد۔
۸ - وقفہ/ایٹیویٹیز :
موضوعات - مختلف تفریحی سرگرمیاں وغیرہ