Menu

Course Seerat سیرت

Seerat
سیرت

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی داستانِ عظیمت:
عیدالاضحٰی کو امت مسلمہ سنتِ ابراہیمیؑ پر عمل کرتے ہوئے ربِ کائنات کے حضور قربانی پیش کرتی ہے۔ اس قربانی کا فلسفہ کیا ہے؟اس کی روح کیا ہے؟حضرت ابراہیمؑ کی زندگی میں قربانیوں کا تسلسل اور اس کا نقطۂ عروج کیا ہے؟ ان امور سےعوام الناس کی آگاہی اس اعتبار سےضروری ہے کہ قربانی پیش کرتے وقت اس کا پورا فلسفہ و روح ان کے سامنے ہو۔
نصاب:
موضوعات - حضرت ابراہیمؑ کا تعارف، حضرت ابراہیمؑ کی فکر و نظر کا امتحان، حضرت ابراہیمؑ کا عملی امتحان۔
مقررہ کتاب/ مواد - عید الاضحٰی اور فلسفہ قربانی
مجوزہ کتب/ مواد - ادارے کی طرف سے نوٹس کی فراہمی

سیرت الانبیاءؑ:
اولو العزم رسولوں کی سیرت کا بیان۔
نصاب:
موضوعات -حضرت آدم ؑ سے نبی اکرم ﷺ تک مختلف انبیاء کی سیرت کا بیان۔
مجوزہ کتب/ مواد -قصص القرآن (مولانا محمد حفظ الرحمٰن سیوہارویؒ)
-الرحیق المختوم (مولانا صفی الرحمٰن مبارکپوری ؒ)
- قصص النبیین (مولانا سید ابو الحسن علی ندویؒ)

ہادئ اعظم ﷺکی جامع ہدایات:
نبی کریم ﷺ کے مبارک فرمودات و ہدایات یقیناً بندۂ مومن کے لیے دنیا و آخرت کی کامیابی کے لیے قیمتی اثاثہ ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام الناس کو حدیثِ رسول ﷺ کی حجیت و اہمیت سے آگاہ کیا جائے وہاں ہادئ اعظم ﷺ کے اقوال مبارکہ کے ذریعہ امت مسلمہ کے لیے قیمتی ہدایات سے روشناس کرایا جائے۔
نصاب:
موضوعات - انفرادی و اجتماعی کی زندگی کے لیے ہدایات، فکر آخرت۔
مقررہ کتاب/ مواد - اربعین نوویؒ
مجوزہ کتب/ مواد - ریاض الصالحین سے منتخب احادیث