ایمان و عقیدہ کی طاقت۔ |
(ندائے خلافت - 2025 | شمارہ نمبر 06)۔
جب ایمان کی حقیقت دل میں جاگزیں ہوجاتی ہے تو وہ اس کو عمل پر اُ کساتی ہے،تاکہ واقعاتی اور عملی زندگی میں اپنا فرض ادا کرے۔دنیا میں عقیدے کے عملی معجزات ماضی میں اور حال میں بہت سے ہوئے ہیں،اور مستقبل میں بھی ہوں گے۔ان معجزات نے دنیا میں انقلاب بر پا کئے ہیں۔دراصل عقیدہ انسان کی جان میں ایک عظیم قوت پیدا کردیتا ہے، اس قوت کے باعث نفسِ انسانی بڑے بڑے کارنامے انجام دینے کے قابل ہوجاتا ہے۔عقیدہ فرد اور جماعت کو حیرت انگیز قربانیوں پر آمادہ کرتا ہے۔عقیدے کے زور سے دنیا کی فانی زندگی آخرت کی باقی زندگی کی کامیابی میں بدل جاتی ہے۔عقیدہ انسان کی تمام قوتوں کو مجتمع کردیتا ہے،اس کو ہدف اور مقصد عطا کرتا ہے اور اس کے لیے قربانی کرنے کی اُمنگ پیدا کرتا ہے۔عقیدہ انسان کو حکومت،مال و دولت اور لوہے اور آگ کی قوتوں کے آگے کھڑا کردیتا ہے۔ایسا شخص باطل سے نہیں گھبراتا اور برائی کی قو توں سے نہیں ڈرتا خواہ وہ قوتیں کس قدر ہوں اور کتنی طاقتور ہوں۔عقیدے کی طاقت ان تمام قوتوں کو شکست دے دیتی ہے اور اُن پر غالب آجاتی ہے۔یہ فتح ایک فانی فرد کی نہیں ہوتی بلکہ ایک باقی اور قائم و دائم عقیدے کی ہوتی ہے۔
(فی ظلال القرآن | سید قطب شہیدؒ )
| |
|