Menu

The Hope Islamic School

e

دی ہوپ اسلامک سیکنڈری انجمن خدّام القرآن سندھ کراچی کے زیر اہتمام شہر کراچی کے ایک اہم علاقے کورنگی میں اس اسکول کا قیام عمل میں آیا۔

مقصد:
اس اسکول کا اہم ترین مقصد یہ ہے کہ طلبہ، خصوصاً نوجوان، اس طرح تیار ہوں کہ وہ اسلام، اسلامی تہذیب اور اسلامی تقاضوں کو اچھی طرح سمجھتے ہوں۔ان پر سچے دل سے ایمان رکھتے ہوں اور ان پر دین کا وسیع تصور واضح ہو۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق مضبوط سیرت اور مثالی اخلاق رکھتے ہوں اور اس قابل ہوں کہ اجتماعی زندگی کے پورے نظام میں اسلامی روح کے مطابق تعمیری کردار ادا کر سکیں۔
اس اسکول سے فراغت کے بعد طلبہ، علم کے جس شعبے میں مزید تعلیم حاصل کرنا چاہیں، وہ اس علم کے ذریعہ اسلام کی سر بلندی، ایک عادلانہ نظام کے قیام کے ذریعے اسلام کی خدمت کرنے کے قابل ہوجائیں۔ یعنی وہ اپنے علم کو اسی مقصد کے لیے وقف کرنے کا داعیہ اپنے اندر محسوس کریں۔ اس کے لیے اسکول کی انتہائی کوشش یہ ہے کہ ایسا ماحول، کردار اور نصاب مہیا کیا جائے جن کی مدد سے طلبہ میں مضبوط عقیدے اور عمل پیہم کے لیے عزم پیدا اور عمل کے متنوع میدانوں میں ان کو سرگرم عمل رکھا جائے اور وہ اللہ رب العزت کے مطلوب مومنانہ کردار کے حامل ہوں نہ کہ محض ایک بے جان کاغذی سند کے حامل۔
یہ اسکول دراصل ان ابتدائی اقدامات میں سے پہلا قدم ہے جو ایک ایسے نیٹ ورک کی طرف پیش قدمی کرے جو ایک طرف علوم قرآنی کی عمومی نشر و اشاعت کا بندوبست کرے تاکہ قرآن کا نور عام ہو اور اس کی عظمت لوگوں پر آشکار ہو اور دوسری طرف ایسے نونہالان ملت کی تعلیم و تربیت کا اہتمام ہوسکے جو بیک وقت علوم جدیدہ سے بہرہ ور ہوں اور قرآن کے علم و حکمت سے بھی براہ راست آگاہ ہوں تاکہ اسلام کی نشاۃِ ثانیہ کے لیے منصوبوں کے لیے راہ ہموار ہو سکے۔ وما النصر الا من عند اللہ





ادارے کے مقاصد کے حصول کے لیے تعلیمی کمیٹی ( جناب ڈاکٹر محمد الیاس صاحب، جناب ڈاکٹر انوار علی صاحب، جناب عزیز ظفر صدیقی صاحب) کی مشاورت سے تعلیمی نصاب وضع کیا گیا اور اس پر جائزہ کا عمل جاری ہے۔ جس میں اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ کتب اور مواداسلامی نظریات سے ہم آہنگ ہو۔ اسکول کے عمومی مضامین کے ساتھ ناظرہ قرآن حکیم، عربی زبان، قرآن حکیم کی تفہیم لازمی مضامین کی حیثیت سے شامل ہیں۔
طلبہ کی تعلیم کے ساتھ ان کی فکری و عملی تربیت اسکول کے مقاصد میں شامل ہیں اس سلسلے میں خصوصی طور پر اسمبلی ڈیزائن کی گٗی۔ جس میں قرآن حکیم کی منتخب آیات، احادیث نبوی ﷺ، آیات و احادیث سے متعلق دعائیں، جمعہ کی دن درود شریف، سواۃ الکہف کی تسلسل کے ساتھ تلاوت و تفہیم اور فتنۂ دجّال سے بچنے کی دعائیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کلاس پری ائر 1 سے میٹرک تک تربیتی نصاب تیاری کے مراحل میں ہے جس میں کردارسازی کے لئے ایمان اور عمل صالح کی بنیاد پر اہداف مقرر کر کے کام جاری ہے۔ اسکول کے ماحول اور تعلیمی عمل اور سرگرمیوں کو ان اہداف کے تحت منظّم کیا گیا ہے۔

دی ہوپ اسلامک اسکول کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور تمام معاملات کی نگرانی کے حوالے سے ہر ماہ تعلیمی بورڈ کا اجلاس منعقد کیا جاتا ہے۔

بچوں کے لیے جدید دور کے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے عصری تعلیم میٹرک تک کے ساتھ ناگزیر دینی تعلیم کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔
طلبہ و طالبات کی اخلاقی تربیت اور ان میں خدا خوفی پیدا کرنے کے لیے اصلاحی بیانات کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ وہ مسقبل میں ذمہ دار و دیانت دار مومن بن کر ملک و ملت کی خدمت کر سکیں۔ سیکنڈری سے طلبہ و طالبات کے لیے علیحدہ با پردہ شریعت کے تقاضوں کے مطابق تعلیم کا اہتمام ہے۔
اساتذہ کے لیے تربیتی کورسز کا انعقاد تا کہ وہ ایک دینی و اصلاحی مشن کے تحت اپنے فرائض انجام دیں۔
جدید تعلیم باصلاحیت اساتذہ کے ذریعے اعلیٰ معیار پر مہیا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔