Menu

Quran Acdemy Model Town

قرآن اکیڈمی (لاہور)


انجمن خدام القرآن کے اغراض و مقاصد کی آخری اور اہم شق ایک ایسی قرآن اکیڈمی پر مشتمل ہے جو قرآن مجید کےفلسفہ و حکمت کو وقت کی اعلیٰ ترین علمی سطح پر پیش کرسکے،کیونکہ کسی بھی علمی تحریک کی کامیابی کے لئےایسے ادارے کا وجود ضروری ہے جو اس علمی تحریک کے مقاصد کی آبیاری کرسکےیہی وجہ ہےکہ ہر دور میں قرآنی علوم و معارف کو عام کرنے کا جذبہ رکھنے والے افراد نے ایک ایسے ادارے کی ضرورت محسوس کی چنانچہ علامہ اقبال مرحوم کی بھی یہی شدید خواہش تھی کہ ایک ایسا ادارہ قائم کیا جائےجس میں جدیدتعلیم یافتہ نوجوانوں کو ان کی زہنی سطح کے مطابق قرآنِ حکیم کے علم و حکمت کا درس دیا جائے۔
الحمداللہ! ڈاکٹر اسرار احمد ؒ اور ان کے رفقاء کار کی محنت اور اللہ تعالیٰ کے خصوصی فضل و کرم سےشہر لاہورمیں پہلی قران اکیڈمی کا قیام عمل میں آیا۔