Friday, 14 Ramadan 1446  |  March 14, 2025
Menu
مقبوضہ کشمیر: جدوجہدِ حریت اور انسانی حقوق کی پامالی
(ندائے خلافت - 2025 | شمارہ نمبر 05)۔
تاریخِ عالم میں اہلِ کشمیر اُن چند پُر عزم،بلند حوصلہ،حق پرست،حریت پسند اور جذبۂ اِستقلال سے سرشار اقوام میں سے ہیں جنہوں نے نہ تو کبھی ظالم کے ظلم سے خوف کھایا اور نہ ہی قابض کے سامنے سر تسلیم خم کیا۔گوکہ رائے عامہ کے مطابق مسئلہِ کشمیر1947ء میں تقسیم ہند سے شروع ہوا مگر در حقیقت مسلمانانِ کشمیر پر زندگی تقسیمِ ہند سے قبل ہی تنگ کردی گئی تھی۔بلاشبہ کشمیر کی موجودہ صورتحال ہندو بنیاد ڈوگرا راج کی مسلم کُش پالیسیز کا ہی تسلسل ہے۔گمنام اجتماعی قبریں،بے گناہ شہداء،معصوم یتیم،بیوہ وُ نصف بیوہ،عورتیں،نابینا بچے،معذور و بے سہارابوڑھے اور لہو لہان وادیٔ کشمیر،بھارتی مظالم کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

(سلطان محمد بہادر عزیز)

کوئی آواز اب اُٹھائے کہ کشمیر جل رہا ہے

کوئی انصاف اب دلائے کہ کشمیر جل رہا ہے

ہر فرد ہے پریشان،بے چین و دل شکستہ

کوئی مرہم انہیں لگائے کہ کشمیر جل رہا ہے

Related Media