تجوید القرآن:
صحیح مخارج ،تلفظ اور ادائیگی کے ساتھ تلاوتِ قرآنِ حکیم کی استعداد پیدا کرنے کے لیے علمِ تجوید کے بنیادی قواعد کی تعلیم دی جاتی ہے ۔مزید برآں اِن قواعد کی مناسب حد تک مشق بھی کرادی جاتی ہے ۔
نصاب | قواعد کا اطلاق (Application) علم التجوید کے قواعد |
حوالہ جات | ”قواعدِ تجوید“کے عنوان سے کتاب ”قواعدِ تجوید“ کے موضوع پر DVD (معلّم: قاری سلیمان صاحب) |
عربی گرامر:
عربی گرامر کے قواعد کی اس حد تک تعلیم دی جاتی ہے کہ قرآنِ حکیم کے مفہوم کو براہِ راست سمجھا جاسکے ۔
نصاب | آسان عربی گرامر (ناشر انجمن خدام القرآن سندھ ، کراچی) |
حوالہ جات | آسان عربی گرامر ویڈیو کیسٹس/VCDs/DVDs |
ترجمہٴ قرآن مع ترکیب:
عربی گرامر کے قواعد کے اطلاق کے ساتھ قرآنِ حکیم کی منتخب سورتوں کا ترجمہ کرایاجاتا ہے تاکہ شرکاء میں قرآنِ حکیم کو براہِ راست سمجھنے کی استعداد پیدا ہوسکے۔
نصاب | بنیادی عربی گرامرقواعد قواعد کا اطلاق (قرآن حکیم کے ذریعے) کتاب بعنوان”عربی گرامر برائے قرآن فہمی“ (مرتب: حافظ انجینئر نوید احمد ؒ ) |
حوالہ جات | QTV پر نشر ہونے والے ”عربی گرامر برائے قرآن فہمی “کے پروگرام کی VCDs (معلم: حافظ انجینئر نوید احمد ؒ) |
مطالعہ قرآن حکیم کا منتخب نصاب:
سورة العصر اور اِس کی تشریح پر مشتمل قرآنِ حکیم کے منتخب مقامات کا تفصیلی مطالعہ کرایا جاتا ہے تاکہ دین اسلام کا جامع تصور اور ایک مسلمان پر دینِ اسلام کے تقاضے اچھی طرح سے واضح کیے جاسکیں ۔
نصاب | حصّہ اوّل : سورةالعصر اور اُس کی تشریح پر مشتمل مقاماتِ قرآنی حصّہ دوم : ایمان کی جملہ تفاصیل پر مشتمل مقاماتِ قرآنی حصّہ سوم : عمل صالح کی جملہ تفاصیل پر مشتمل مقاماتِ قرآنی حصّہ چہارم : جہاد فی سبیل اللہ کی جملہ تفاصیل پر مشتمل مقاماتِ قرآنی حصّہ پنجم : صبر و مصا برت کے بیان پر مشتمل مقاماتِ قرآنی حصّہ ششم : فرائض دینی کا جامع تصور سورة الحدید کی روشنی میں |
حوالہ جات | کتاب بعنوان مطالعہٴ قرآن حکیم کا”منتخب نصاب“ (مؤلف: ڈاکٹر اسراراحمدؒ)ِ نکات برائے درس و تدریس(حصہ اوّل تا ششم) (مؤلف: حافظ انجینئر نوید احمدؒ) ا لہدٰی سیریز کی کمپیوٹر CD (محترم ڈاکٹر اسرار احمدؒ) منتخب نصاب تفصیلی دروس DVDs (محترم ڈاکٹر اسرار احمدؒ) |
بیان القرآن:
اس مضمون میں قرآنِ حکیم کی آیات کا ترجمہ، باہمی ربط، پس منظر اور مختصر تشریح بیان کی جاتی ہے تاکہ شرکاء تک قرآنِ حکیم کا انقلابی پیغام پہنچایا جائے اور پھر وہ بھی قرآنِ حکیم کے داعی بن کر نورِ قرآن کو عام کرنے کی صلاحیت حاصل کرسکیں۔
نصاب | بیان القرآن (108) وڈیوز |
حوالہ جات | تفسیر عثمانی (مولانا شبیر احمد عثمانیؒ) معارف القرآن (مولانامفتی محمد شفیعؒ) تفہیم القرآن (مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودیؒ) بیان القرآن کیسٹسCDs/VCDs/DVDs (مدرس:محترم ڈاکٹر اسرار احمدؒ) |
حدیث و سنت:
اس مضمون میں ”حدیث کی اہمیت و حجیت“کے موضوع پر لیکچر دیے جاتے ہیں اور موجودہ دور میں حدیث کے حوالے سے جو اعتراضات اٹھائے جاتے ہیں، اُن کے جوابات کی طرف شرکاء کی رہنمائی کی جاتی ہے ۔اِس کے ساتھ ساتھ ”اربعینِ نووی“ اور "ریاض الصالحین" کا مطالعہ کرایا جاتا ہے جس سے شرکاء کے ایمان و عمل کو جِلا حاصل ہوتی ہے ۔
نصاب | حجیت حدیث کے دلائل اربعین نووی (امام یحیٰی بن شرف الدین النوویؒ) ریاض الصالحین (امام یحیٰی بن شرف الدین النوویؒ) |
حوالہ جات | شرح اربعین نووی (امام یحیٰی بن شرف الدین النوویؒ) سنت کی آئینی حیثیت (مولانا ابو الاعلیٰ مودودیؒ) قرآن و سنت کا باہمی تعلق (آڈیو سی ڈی: محترم ڈاکٹر اسرار احمدؒ) حجیتِ حدیث (مفتی محمدتقی عثمانی صاحب) |
مطالعہٴ سیرت النبیﷺ:
سنت ِ رسول ﷺکو اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی میں عملی طور پر اپنانے کے لیے ضروری ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی حیاتِ طیبہ کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جائے ۔ اس مقصد کے لیے شرکاء کو سیرة النبیﷺکے مختلف گوشوں کا مطالعہ کرایا جاتا ہے ۔
نصاب | تجلیاتِ نبوت (مولانا صفی الرحمٰن مبارکپوریؒ )۹ |
حوالہ جات | سیرت المصطفیٰﷺ (مولانا ادریس کاندھلویؒ) الرحیق المختوم (مولانا صفی الرحمٰن مبارکپوریؒ) سیرةالنبیﷺ (علامہ شبلی نعمانؒ، علامہ سید سلیمان ندویؒ) محسن انسانیت (مولانانعیم صدیقیؒ) |
عقیدہ و فقہ:
دین اسلام کی بنیاد عقائد پر ہے ، اس لیے ناگزیر ہے کہ ایک بندہٴ مومن ان عقائد سے واقفیت حاصل کرے جو نبی کریمﷺ کی سنت، صحابہ کرام کے تعامل اور سلف و خلف کے اجماع سے ہم تک پہنچے ہیں۔اسی طرح اسلاممیں عبادات کی اہمیت محتاجِ بیان نہیں اور جاننا چاہیے کہ کوئی عبادات اس وقت تک درست نہیں ہوتی جب تک اُسے سنتِ رسول ﷺ کے مطابق ادا نہ کیا جائے ۔چناں چہ اس مضمون میں روزمرہ کے فقہی مسائل اور عام طورپر پیش آنے والے فقہی ابواب کی بنیادی تعلیم شاملِ نصاب ہے ۔
نصاب | تعارفِ فقہ فقہی اصطلاحات طہارت: فضائل ومسائل نماز: فضائل ومسائل روزہ: فضائل ومسائل زکو ٰة: فضائل ومسائل حج: فصائل و مسائل رسوم:احکام و مسائل عقائد و بنیادی دینی تصورات (از ڈاکٹر اسرار احمد صاحبؒ) |
حوالہ جات | زبدة الفقہ (مولاناسید زوار حسین شاہ ؒ) آدابِ زندگی (مولانا یوسف اصلاحی) آسان فقہ (مولانا یوسف اصلاحی) بلوغ المرام (حافظ ابنِ حجر عسقلانیؒ) |
تزکیہ و احسان:
اصلاحِ باطن و تزکیہ ٴ نفس کے موضوع پر حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب ؒ کی کتاب دل کی دنیا کے منتخبات کا مطالعہ کروایا جاتا ہے۔
نصاب | اصلاح باطن مجاہدے کی حقیقت ترکِ رزائل و کسبِ فضائل توبہ کی عظمت و تاثیر ذکر و فکر صبر و شکر |
حوالہ جات | دل کی دنیا (حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحبؒ) |
فکرِ اسلامی:
اس موضوع کے تحت بنیادی دینی موضوعات پر لیکچر دیے جاتے ہیں تاکہ شرکاء پر دین کا جامع تصور واضح ہو ۔ نتیجةً اُن میں دین پر عمل اور اُس کے نفاذ کی جدو جہد کرنے کا جذبہ بیدار اور عملی اقدامات کے لیے لائحہ عمل متعین ہوسکے۔
نصاب | جہاد فی سبیل اللہ قرآن اور جہاد دین کا ہمہ گیر تصور دینی فرائض کا جامع تصور مسلمانوں پر قرآنِ مجید کے حقوق منہج انقلاب نبوی ﷺ مسلمان خواتین کے دینی فرائض اُمت مسلمہ کا عروج و زوال اورتجدیدی مساعی اسلام کی نشأةِ ثانیہ ...کرنے کا اصل کام! اجتماعیت اور بیعت کی اہمیت قرآن اور جہاد احیائی عمل کے تین گوشے |
حوالہ جات | مندرجہ بالا موضوعات پر کتب / آڈیو ، ویڈیوکیسٹس (مکتبہ خدام القرآن) اہم دینی موضوعات (شائع کردہ انجمن خدام القرآن سندھ، کراچی) |
توسیعی محاضرات:
موضوعات | فضیلتِ علم تصورِ اہل سنت والجماعت درسِ قرآن کی تیاری عشرہ ذوالحجہ اور عید الاضحی فضائل و مسائل گھر میں دعوت کا کام کیسے ؟ محرم الحرام فضائل و مسائل سفرِ آخرت کے مراحل علامہ اقبال کی نظم ”ابلیس کی مجلسِ شوریٰ‘‘ تنظیم الاوقات جدیدیت اور روایت کی کشمکش |
تاریخِ اسلام:
سیدنا آدمؑ سے لے کر قیام پاکستان کی تاریخ کا مطالعہ کروایا جاتا ہے
حوالہ جات | تاریخ اسلام (اکبر شاہ خاں نجیب آباد ی صاحب) تاریخ اسلام (شاہ معین الدین ندوی صاحب) |